کراچی کی ایف ٹی سی عمارت میں آتشزدگی، پی پی قیادت کیخلاف جاری جعلی اکاونٹس کیس اور اومنی گروپ کا ریکارڈ جل جانے کا انکشاف

3 روز قبل کراچی میں شارع فیصل پر قائم فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کی چھٹے اور ساتویں فلور پر آگ لگنے کے باعث نیشنل بینک کے دفاتر کو شدید نقصان پہنچا تھا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مارچ 2019 19:01

کراچی کی ایف ٹی سی عمارت میں آتشزدگی، پی پی قیادت کیخلاف جاری جعلی اکاونٹس کیس اور اومنی گروپ کا ریکارڈ جل جانے کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ 2019ء) کراچی کی ایف ٹی سی عمارت میں آتشزدگی، پی پی قیادت کیخلاف جاری جعلی اکاونٹس کیس اور اومنی گروپ کا ریکارڈ جل جانے کا انکشاف، 3 روز قبل کراچی میں شارع فیصل پر قائم فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کی چھٹے اور ساتویں فلور پر آگ لگنے کے باعث نیشنل بینک کے دفاتر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایف ٹی سی عمارت میں 3 روز قبل ہونے والی آتشزدگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

انکشاف کے مطابق 3 روز قبل کراچی میں شارع فیصل پر قائم فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کی چھٹے اور ساتویں فلور پر آگ لگنے کے باعث نیشنل بینک کے دفاتر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عمارت میں قائم نیشنل بینک کے دفاتر میں ہی زرداری خاندان کیخلاف جاری جعلی اکاونٹس کیس اور اومنی گروپ سے متعلق اہم ترین دستاویزات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر میں لگنے والی آگ کے باعث نیشنل بینک کے دفاتر میں موجود جعلی اکاونٹس کیس اور اومنی گروپ سے متعلق اہم ترین دستاویزات جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

جبکہ ایک کھرب روپے سے زائد کے قرضوں کی دستاویزات بھی جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔ اس تمام واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ کراچی میں چونکہ پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے، اور چونکہ ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگنے والی آگ کے باعث زرداری خاندان کیخلاف جاری جعلی اکاونٹس کیس اور اومنی گروپ سے متعلق اہم ترین دستاویزات جل کر راکھ ہوئی ہیں، اس لیے اس تمام معاملے کے تانے بانے پی پی کی قیادت سے جا ملتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد ہی مزید تفصیلات معلوم ہو پائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں