ة مرحوم ملازمین کے بچوں کے لئے متعین ملازمتوں کے کوٹہ پر مستحق قرار دئیے گئے،چیف سیکرٹر سندھ

بدھ 20 مارچ 2019 20:25

د*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مرحوم ملازمین کے بچوں کے لئے متعین ملازمتوں کے کوٹہ پر مستحق قرار دئیے گئے امیدواروں کو بلاتاخیر تقرر نامے جاری کیے جائیں اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بدھ کو اپنے دفتر میں مرحوم ملازمین کے کوٹے (ڈیزیز کوٹہ) پر ملازمتوں کی فراہمی کے سلسلے میں اعلی ٰسطحی اجلاس کی صدارت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے ڈویڑنل ا ور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ امیدواروں کی کلیئرنس میں تاخیر نہ کریں اور محکمہ قانون سندھ کے توسط سے کلیئرنس کا عمل ایک ہفتے کے اندر مکمل کرائیں اجلاس میں مختلف محکموں میں تقرری کے لیے 302 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی جن میں محکمہ داخلہ کے 133 اسکول ایجوکیشن کے 57آبپاشی کی21صحت کے 13 کالج ایجوکیشن کے گیارہ محکمہ خوراک کے 11 محکمہ زراعت کے دس ورکس اینڈ سروسز کے 7 بہبود آبادی کے 6 صنعت و تجارت کے 4 اوقاف و مذہبی امور کے 3 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 3 معدنیات ومعدنی ترقی کے 2 پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 2 ثقافت و سیاحت کے ایک اور سماجی بہبود کے ایک کیس کی منظوری دی گئی اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور متعلقہ صوبائی سیکرٹریٹز نے شرکت کی۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں