Iکراچی،صوبائی وزیر غلام مرتضء بلوچ کاسندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی سٹی سرکل و ڈائریکٹوریٹ دورہ، وزیر محنت کی مریضوں سے ملاقات،طبی سہولیات اور ادویات کے متعلق دریافت کی

بدھ 20 مارچ 2019 20:25

3کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت غلام مرتضء بلوچ نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی سٹی سرکل و ڈائریکٹوریٹ صدر کا اچانک دورا کیا، وزیر محنت نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات اور ادویات کے متعلق دریافت کیا وزٹ کے موقع پر چیف میڈیکل آفیسر اور ڈائریکٹر سٹی سرکل نے صوبائی وزیر کو سٹی سرکل سے ملنے والی سہولیات بابت بریفنگ دی وزیر محنت نے ڈائریکٹر سٹی سرکل سمیت تمام ڈائریکٹوریٹ کو ماھوار رپورٹ جمع کرانے کے احکامات دیئے اور مزدوروں کی رجسٹریشن کے کام کو مزید تیز کرنے کی بھی ھدایات دیں ، اس موقع پر وزیر محنت غلام مرتض بلوچ نے کہا کہ سندھ حکومت مزدوروں کے فلاح بہبود کے لئے جامع کام کر رہی ہے، سندھ کے ماہی گیروں کو محکمہ محنت میں رجسٹر کرنے کے لئے جلد قانونسازی کروا کر غریب ماہی گیروں کو مزدوروں جیسی صحت ، تعلیم سمیت دیگر سہولیات فراھم کی جائیں گی ، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کے ماہی گیروں کا ملکی معیشت کی مضبوطی میں اھم کردار ہے اس لئے ان کی فلاح بہبود کے لئے سندھ حکومت ان کی مدد کرے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ھدایات پر محکمہ محنت سندھ کے مزدوروں کو مستحکم اور خوشحال رکھنے کے لئے میدان عمل میں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں