ْ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے ،چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور

بدھ 20 مارچ 2019 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ضلع کوگندگی سے پاک صاف کرنے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے روایتی اقدامات سے ہٹ کر ہنگامی اقدامات ضرورری ہو چکے ہیں، سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے جس کی وجہ سے ضلع میں کچرے اٹھانے و ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مسائل ابھر کر سامنے آرہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے نمائندگان کے ہمراہ جمشید زون کے مختلف علاقوں بالخصوص بہادرآباد میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین معید انور نے کچرے کو اٹھانے کے حوالے سے سندھ سالڈ ویسٹ کے نمائندگان کو کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کو نہیں اٹھایا جارہا جس کی وجہ سے کچرے کا بیک لاک جمع ہوجاتا ہے اورفضا و اطراف میں تعفن پیدا ہوجاتا ہے لہذا روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کو لازمی اٹھایا جائے جبکہ مکینیکل سوئپنگ جو کہ و قت کی ضرورت ہے اس سے بھی فائدہ اٹھا کر اہم شاہراہوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہاکہ گلشن اقبال کی طرز پر جمشید زون میں بھی سندھ سالڈ ویسٹ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے تاکہ عوام کو سہولیات میسر آسکیں جبکہ کچرے کے کنٹینرز اور ڈسٹ بنز میں بھی اضافے کیلئے کہا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یوسی 31 میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے چیئرمین معید انور نے یوسی 31 کے نمائندگان کو کچرے دان حوالے کردیئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں