میرے پاؤں تلے جنت مرد کے ہونے سے ہی ہے، رابی پیرزادہ

میں ایسے مرد کے ساتھ کھڑی ہوں جو میرے لیے چادر اور حیا ہے،معروف گلوکارہ کی عورت مارچ کی مذمت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 00:56

میرے پاؤں تلے جنت مرد کے ہونے سے ہی ہے، رابی پیرزادہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2019ء) معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں ایسے مرد کے خلاف نہیں ساتھ کھڑی ہوں جو میرے لیے چادر اور حیا ہے، میں مرد سے نفرت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے ماڈرن اور لبرل ہونا پسند نہیں کیونکہ کہ میں ایسے مرد کے خلاف کھڑی نہیں ہو سکتی جس کی خواہش پر عورت کو تخلیق کیا گیا۔

 
 انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ اللہ کے نبی حضرت محمد ﷺ بھی مرد تھے اور ان سے بڑھ کر دنیا میں کوئی انسان قابلِ عزت و احترام نہیں، اس لیے میں کسی مرد کو برا نہیں کہہ سکتی۔ رابی پیر زادہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار عثمان پیرزادہ اور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی بیٹی ہیں اور خود بھی ایک بہت معروف گلوکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یومِ خواتین پر ہونے والے عورت مارچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں جو دکھایا گیا وہ سب غلط تھا اور مردوں کی تذلیل کا سبب بنا۔ یاد رہے کہ 8مارچ کو یومِ خواتین کے موقع پر ملک کے کئی شہروں میں عورت مارچ کیا گیا تھا جس میں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے مطالبات درج تھے لیکن کچھ خواتین نے قابلِ اعتراض پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مارچ میں متنازع تقاریر بھی کی گئیں۔ جس پر مارچ کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ابخیبرپختونخوا اسمبلی میں اس مارچ کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے اور آئندہ ایسے کسی بھی اقدام سے روکنے کے لیے سفارشات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں