اللہ سے دعا ہے کہ کوئی دہتشگرد کو قرآن پاک کا ترجمعہ پہنچا دے۔ شہید ذیشان کی بہن کا بیان

بھائی کو بھلانا بہت مشکل ہے،دعا ہے کہ برینٹن قرآن پاک کا ترجمعہ پڑھ کر مسلمان ہو جائے۔ سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے ذیشان کی بہن مریم گل کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 مارچ 2019 12:15

اللہ سے دعا ہے کہ کوئی دہتشگرد کو قرآن پاک کا ترجمعہ پہنچا دے۔ شہید ذیشان کی بہن کا بیان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2019ء) گذشتہ ہفتے ہونے والے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے واقعہ میں 9پاکستانی شہید ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ میں ذیشان رضا اور ان کے والدین بھی شہید ہوئے۔ذیشان رضا ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کو حکومت پاکستان نے پہلے لاپتہ قرار دیا تھا۔

ذیشان کی بہن مریم گل کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ کوئی دہتشگرد کو قرآن پاک کا ترجمعہ پہنچا دے۔دعا ہے کہ برینٹن قرآن پاک کا ترجمعہ پڑھ کر مسلمان ہو جائے۔مریم گل کا مزید کہنا تھا کہ بھائی کو بھلانا بہت مشکل ہے،وہ مجھ سے بہت پیار کرتے تھے اور مجھےکرکٹ کھیلنا بھی سکھایا۔جب کہ صدر مملکت کی کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی واقعہ میں شہید سید اریب احمد اور ذیشان احمد کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

ہ صدر مملکت نے شہید ذیشان کے اہل خانہ سے ملاقات میں گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعاکی۔ صدر نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ذیشان احمد کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور مذمت کرتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ جب نفرت کی آگ بھڑکائی جاتی ہے تو اس کی زندگی طویل ہوتی ہے، یہ معاملہ آسانی سے حل نہیں ہوتا۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے ایک سفید فام دہشت گرد نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد کے اند گھس کر 50نمازیوں کو شہید کر دیا جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے۔شہادت کا رتبہ پانے والے پاکستانیوں میں ہارون محمود، سہیل شاہد، سید ارب احمد اور سید جہانداد علی بھی شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں