کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عمارت کے اندر آگ لگ گئی

عمارت کے اندر 50سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں، عمارت سے کود کر جان بچانے والا ایک شخص جاں بحق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 مارچ 2019 13:31

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عمارت کے اندر آگ لگ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2019ء) : کراچی میں گلشن اقبال حسن اسکوائر کے قریب ممتاز منزل میں آگ لگ گئی ہے جس سے 7افراد زخمی ہو گئے ہیں۔آگ لگنے کے بعد کئی افراد نے جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگائی،ریکسیو حکام کے مطابق عمارت سے چھانگ لگانے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ریکسیو حکام کے مطابق عمارت میں لگی 90فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بلڈنگ میں خواتین سمیت 50 سے زائد افراد پھنسے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

آگ پانچویں سے آٹھویں منزل تک پھیلی ہوئی ہے۔ گورنر سندھ کی بلڈنگ میں پھنسے افارد کو جلد ریسکیو کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سے سلسلے میں عمران اسماعیل نے مئیر کراچی سے بھی رابطہ کیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متاثرہ افرا کو ہر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران اسماعیل نے کے پی ٹی اور پاکستانی نیوی حکام سے بھی رابطہ کیا ہے۔آگ بھجانے اور بلڈنگ میں پھنسے افراد کو فوری طور پر نکلانے کی ہدایت کی ہے۔گورنر سندھ نے عمارت میں لگنے والی آگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں