اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت 20پیسے اضافے کی بعد 140روپے کے قریب پہنچ گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 20:41

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ مین ڈالر 20,20پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 140روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کے روز ڈالر، یورو، درہم اور ریال تمام کرنسیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے صبح سٹاک مارکیٹ 100انڈیکس 38ہزار928پوائنٹس پر تھا اور 11بجے کے نزدیک ان میں چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور یہ پوائنٹس 38ہزار999 تک پہنچ گئے لیکن اس کے بعد ان میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی اور ابھی تک 100انڈیکس میں 102پوائنٹس کی کمی آچکی ہے جس سے اب پوائنٹس 38ہزار826پر پہنچ گئے ہیں۔

اور اس کے ساتھ ہی خبر آئی ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 30پیسے اضافہ ہو گیا ہے اور ڈالر139روپے 30پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 26پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 139روپے10پیسے ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں