دہشت گرد محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے نہیں ہے: ترجمان

جمعہ 22 مارچ 2019 16:47

دہشت گرد محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے نہیں ہے: ترجمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے ترجمان نے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے ہونے کی خبر کو مسترد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا تھا، ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ چار میں سے تین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے جب کہ ایک کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے ترجمان نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے جوڑنا بھونڈی حرکت ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی قانونی اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں ساکھ کو نقصان پہچانے کی سازش ہے، جماعت اسلامی نے کبھی انتقام اور اسلحے کی سیاست نہیں کی۔واضح رہے کہ سی ٹی ڈی افسر کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر محمد عرفان نے 5 سے زائد افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا، جب کہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز نے 2009 اور 2010 میں فائرنگ کر کے جماعت اسلامی کے کارکنان کو قتل کیا تھا۔ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے تفتیش کے دوران 8 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں