علی جہانگیر کیخلاف نیب انکوائری کراچی میں چلانے کی درخواست مسترد

جمعہ 22 مارچ 2019 16:47

علی جہانگیر کیخلاف نیب انکوائری کراچی میں چلانے کی درخواست مسترد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب انکوائری کراچی میں چلانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کیساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کراچی میں چلانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے 8 روز ضمانت دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے حکم دے دیا۔ بیرسٹر خالد جاوید نے کہا نیب ایس ای سی پی ریفرنس کے بغیر انکوائری نہیں کرسکتا، علی جہانگیر صدیقی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ نیب کا کہنا تھا علی جہانگیر کے خلاف انکوائری لاہور میں جاری ہے۔علی جہانگیر صدیقی پر سرکاری خزانے کو اربوں نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں