پانی انسانی زندگی کی بقا کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی ناگزیر ہے، عمران اسماعیل
پانی کی اہمیت اور اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ کا حسار فاونڈیشن کے زیر انتظام ورلڈواٹر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
ہفتہ 23 مارچ 2019 13:01
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ حسار فائونڈیشن پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آگاہی مہم شروع کررہی ہے جوکہ خوش آئند امر ہے جس سے پانی کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ایئرکنڈیشن سے روزانہ کی بنیاد پر پانچ گیلن پانی کا اخراج ہوتاہے اس ضمن میں ڈسپلے کئے گئے طریقہ سے کراچی شہر میں استعمال ہونے والے تقریباًایک ملین ایئرکنڈیشنز سے پانچ ملین گیلن پانی کو قابل استعمال بنایا جاسکے گا جوکہ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کی یومیہ ضرورت کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کے تحفظ کے اس طریقہ کار کو استعمال کر کے کراچی میں موجود وفاقی ادارے رضاکارانہ طور پر اپنا کردار اداکریں اور اس کے علاوہ پرائیویٹ بزنس مین ، صوبائی گورنمنٹ آفیسرز، ڈی ایچ اے ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈاور پبلک اداروںسے بھی درخواست کروں گا کہ اس اہم مہم میں ضرور حصہ لیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پانی کی اہمیت، اس کے استعمال اور تحفظ کے ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے واٹر پالیسی کی تشکیل دی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پانی کے موثر ، کفایتی استعمال اور اسے ذخیرہ کرنے کی جانب خصوصی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کرنا دور حاضر کا تقاضہ ہے اس ضمن میں کراچی میںپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت K-IVمنصوبے میں تعاون کررہی ہے جبکہ دیگر منصوبوں پر بھی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی آبادی 20 ملین ہو چکی ہے ہمیں بہت سے چیلنجوں میں سے ایک بڑا چیلنج پینے کے صاف پانی کی غیر دستیابی ہے، اس ضمن میں کراچی میونسپل اور انفراسٹرکچر کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پانی خدا کی دی ہوئی بڑی نعمت ہے، پانی کو بچانا ایک عظیم کام ہے ، پانی کی اہمیت اور اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے بالخصوص کاشتکاروں کو بھی آگاہ کیا جائے کہ فصل اور زمین کی ضرورت کے مطابق پانی کو استعمال کریں تاکہ اس کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مقاصد کے لئے پانی کے مزید موثر اور کفایتی استعمال کے لئے کسانوں کو آگاہی دینا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری