مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مفتی منیب الرحمن

اس کے پس پردہ مُحرکات کو سامنے لایاجائے اور علماء کی حفاظت یقینی بنائی جائے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) چیر مین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مفتی محمد تقی عثمانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے پس پردہ مُحرکات کو سامنے لایاجائے اور علماء کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

دن دیہاڑے ہونے والا یہ واقعہ یہ ثابت کرتاہے کہ علماء محفوظ نہیں ہیںاور ٹائٹ سیکیورٹی کے دعوے محض خوش فہمی ہے،ہمیشہ پہل دہشت گردوں کے پاس رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں