یوم پاکستان وطن عزیز سے تجدید عہد کا دن ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مشیر اطلاعات و قانون سندھکا پیغام

ہفتہ 23 مارچ 2019 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تیئس مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم پاکستان وطن عزیز سے تجدید عہد کا دن ہے ہمارے بزرگوں نے وطن کے حصول کیلئے کتنی قربانیاں دیں، اس دن کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 23مارچ پاکستان کی سیاسی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس ملک کے کونے کونے کی حفاظت ہم پر فرض ہے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے وڑن کو اپنانا ہوگا، بانی پاکستان سے جب کسی نے پوچھا تھا کہ اس ملک کا آئین کیا ہوگا تو انہوں نے کہا تھاکہ آئین تو چودہ سو سال پہلے ہمیں مل چکا ہے اس ملک کا قانون قرآن و سنت ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو بھی زبان اور ضمیر ایک کرنا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں