نصرت بھٹو کی ذات ایک ہمہ جہت ، بلند حوصلہ ، عزم و ہمت کی ایک داستان تھی،مرتضیٰ وہاب

ہفتہ 23 مارچ 2019 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے مادجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں کے سالگرہ کے موقعے پر خراج عقیدت پیش۔انہوں نے کہا کہ نصرت بھٹو کی ذات ایک ہمہ جہت ، بلند حوصلہ ، عزم و ہمت کی ایک داستان تھی جس کوآنے والی نسلیں بھی ھمیشہ یاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مادر جمہوریت کے 90ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں مشیرِ اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مادرِ جمہوریت اور پیپلز پارٹی کی سابقہ چیئرپرسن بیگم نصرت بھٹو نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے، ہمیشہ عوام کے حق کیلئے آواز بلند کی، ان کی خدمات ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ آج سالگرہ کے موقع پر ہم ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں