بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، بلاول بھٹو کاخراج عقیدت

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:34

بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، بلاول بھٹو کاخراج عقیدت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) چیئرمین بلاول بھٹو نے بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا بیگم نصرت بھٹو سرزمینِ پاک کی عظیم دختر تھیں، انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی مادر جمہوریت کی جدوجہد و قربانیوں کی وارث ہے، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ملکی دفاع،مضبوط جمہوری کلچرکیلئیجدوجہدکرتیرہیں گے، بیگم نصرت بھٹونیآئین،جمہوریت کی خاطرمشکلات کاسامناکیا۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی اہلیہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ اورجمہوریت کی جدوجہد میں لازوال کردار ادا کرنے والی پرعزم خاتون محترمہ نصرت بھٹو صاحبہ کی آج 90 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں