پاکستان کے دشمنوںکے دوست آج بھی کراچی میں دہشت گردی میں سرگرم ہیں ،ہیو من رائٹس نیٹ ورک

آزادی سے گھومنا اورامن شہریوں کا بنیادی حق ہے ،اسے کوئی نہیں چھین سکتا ،حملہ اوور گرفتارکیے جائیں،انتخاب عالم سوری

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:34

پاکستان کے دشمنوںکے دوست آج بھی کراچی میں دہشت گردی میں سرگرم ہیں ،ہیو من رائٹس نیٹ ورک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری ،جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کے دوست آج بھی کراچی میں دہشت گردی میں سرگرم ہیں اور اس کا امن نہیں چاہتے ،مفتی تقی عثمانی پر حملہ افسوسناک ہے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ واقعہ کراچی کا امن سبو تاژ کر نے کی سازش ہے ،ماضی میں بھی کراچی کے امن کو نقصان پہنچایا گیا ،اب بھی یہی سازش کی جارہی ہے ،انتخاب عالم سوری اور شہزاد مظہر نے کہا کہ آزادی کے گھومنا اورامن وامان ہر شہری کا بنیادی حق ہے اورکسی کو اس حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں سیکیورٹی فورسزکی وجہ سے امن قائم ہوا تھا اورشہری اس پر خوش تھے مگرپاکستا ن کے دشمن کے دوست کو امن ایک آنکھ نہیں بھا رہا اوروہ دہشت گردی میں ملوث ہیں ،مفتی تقی عثمانی پرحملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بدامنی پیدا کرکے شہریوں کو خوف ہراس میں مبتلا کرنے والوں گرفتا رکیا جائے اورقانون ک کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں