گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

مفتی تقی عثمانی پر حملہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ایک سے دو دن میں اچھی خبر ملے گی،عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:51

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مفتی تقی عثمانی سے دارلعلوم کورنگی میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے مفتی تقی عثمانی سے ان پر ہونے والے حملے کی تفصیلات معلوم کیں اور یقین دلایاکہ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ایک سے دو دن میں اچھی خبر ملے گی۔

موجودہ حالات کے پیش نظر گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو دیگر علمائے کرام کی سیکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے بڑی قربانیاں دے کر شہر میں امن قائم کیا ہے جس کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، ہر مشکل گھڑی میں ہم اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں