رکن سندھ اسمبلی نند کمار گھوکلانی نے اقلیتی بچیوں کو اغوا کرکے زبردستی شادیاں کرنے کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کردیا

اسمبلی میں بل کو دوبارہ پیش کرکے متفقہ طور پر پاس کراکے اس کے تحت اقلیتی برادری کو تحفظ دیا جائے، نندکمار گوکھلانی

اتوار 24 مارچ 2019 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے اقلیتی ایم پی اے نند کمار گھوکلانی نے اقلیتی بچیوں کو اغوا کرکے زبردستی شادیاں کرنے کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کردیا۔ انہوں کہا ہے کہ اقلیتی برادری کو تحفظ دینے کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر بل پاس کیا گیا تھا بل پر عمل درآمد کرانے کے لیئے اسمبلی میں بل کو دوبارہ پیش کرکے متفقہ طور پر پاس کراکے اس کے تحت اقلیتی برادری کو تحفظ دیا جائے۔

(جاری ہے)

نند کمار گھوکلانی نے مزید کہا کہ گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں اقلیتی بچیوں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے زبردستی سے شادیاں کی جاتے ہے ایسے واقعات پر سندھ حکومت کے مجرمانہ خاموشی کے خلاف اسیمبلی میں احتجاجی طور پر آواز بلند کیا جائے گا نند کمار گھوکلانی نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کو محب وطنی ہونے کے سازش کے تحت سزا دی جا رہے ہیں انہون نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اغوا ہونیوالے بچیوں کو بازیاب کراکے مجرموں کو قانون کے تحت سخت سزائیں دی کر اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں