کراچی ایئرپورٹ سے آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی کا آویزاں بورڈ ہٹا دیا گیا

ائیرپورٹ کی حدود میں چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کو سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق چلائی جائیگی، ترجمان

اتوار 24 مارچ 2019 20:35

کراچی ایئرپورٹ سے آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی کا آویزاں بورڈ ہٹا دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کی حدود میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ممنوع داخلہ سے متعلق لگائے جانے والا انتباہی بورڈ ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کی حدود میں کسی بھی آن لائن ٹیکسی سروس کو سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت سندھ کے قواعدکے مطابق اجازت دی جائے گی، اس سلسلے میں کریم کے سی ای او نے گزشتہ ہفتے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

ترجمان کریم کے مطابق کریم انتظامیہ اپنے مسافروںکوکراچی ائیرپورٹ لانے ا ور لے جانے کی سہولت کے پیش نظرحکومت سندھ اور سول ایوی ایشن حکام سے بھی بات چیت جاری ہے، کریم ٹیکسی سروس سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق سروس جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں