سندھ حکومت سی این جی اسٹیشن اور سلنڈر شا پس پر حفاظتی عمل کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے،رابطہ کمیٹی

اتوار 24 مارچ 2019 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پاور ہاس نارتھ کراچی میں واقعہ ایک سی این جی اسٹیشن میں سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلینڈر پھٹنے کا حادثہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب ہوا۔ گاڑیوں اور سی این جی اسٹیشن میں سلینڈر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت گاڑیوں سمیت سی این جی اسٹیشن اور سلینڈر شا پس پر حفاظتی عمل کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ تاکہ ان حادثوں پر قابو پا کر قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے۔ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اللہ تعالی کے حضور مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں