سندھ حکومت کی جانب سے چھاچھرو میں آگ لگنے کے واقعہ سے متاثرہ افراد کی فوری امداد

اتوار 24 مارچ 2019 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی ہدایت پر تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے فوری طور پر چھاچھرو تعلقہ کے گاؤں چھپر دین شاھ کے آگ لگنے کے واقعے سے متاثرہ افراد کے لئے تمام ضروری اشیاء جن میں خیمے ، چٹائیاں ، ادویات، غذائی اجناس اور دیگر اشیاء شامل ہیںباہم پہنچا دی ہیں۔

(جاری ہے)

درس اثنا ڈی سی تھرپارکر نے مختیارکار چھاچھروکو ہدایات جاری کی کہ آگ لگنے کے واقعے میں نقصانات کا مکمل تخمینہ لگا کہ اپنی رپورٹ فوری طور پر ڈی سی آفس بھیجے ۔

واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر کے تعلقہ چھاچھرو کے ایک گاؤں چھپر دین شاھ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب حادثاتی طور پر آگ لگنے کے ایک واقعے میں گیارہ گھر مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئے تھے ، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مختیار کار چھاچھرو کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی جگہ پر فوری طور پر دو فائر برگیڈ روانہ کردی گئی تھیں، جن کی جانب سے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا گیا اور کوئی بڑا جانی و مالی نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں