وزیراعظم عمران خان کا ایف بی آرسے ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ لینے کا فیصلہ
مہاتیرمحمد نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم کو سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے ٹیکس کی شرح میں نرمی کرنے کی تجویز دی تھی
پیر 25 مارچ 2019 18:35
(جاری ہے)
مہاتیر محمد کایہ بھی کہنا تھا کہ اگر لوگ امیر ہوں گے تو بڑی تعداد میں ٹیکس دیں گے جسے حکومت بہتر تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر فراہم کرتے ہوئے عام لوگوں کی فلاح کے لیے خرچ کرے گی۔
ملک کی بزنس کمیونٹی نے ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمدکی اس تجویز کا خیرمقدم کیا ہے جس پر عمل کرکے ملائشیا نے ترقی کی منازل طے کیں۔بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملائشیا کے وزیر اعظم کی تجویز پر عمل کریں کیونکہ کاروبار کی راہ میں رکاوٹیں دور ہونے اور کاروبار بڑھنے سے ہی حکومت کوزیادہ ریونیو ملے گا۔ واضح رہے کہ ملائیشیا میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جبکہ مقامی ہنرمندوں کو ٹریننگ دی، جیسے ہی سرمایہ کاری آئی تو کولا لمپور ٹیکنالوجی کی مدد سے صنعتیں بنانے کے قابل بن گیا۔دوسری جانب پاکستان اور ملائشیا کے درمیان پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، پاور جنریشن، ٹیکسٹائل، زراعت اور غذا کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ہونے والے معاہدوں کے سلسلے میں وزیراعظم نے ملک کے نمائندہ اداروں ایف پی سی سی آئی اور ملک کے بڑے شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثناء تجارتی ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی کا ایک اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد عنقریب ملائشیا کا دورہ کرے گا جبکہ ملائشیا کے بزنس مینوں اور سرمایہ کاروں کا بھی ایک وفد پاکستان کے دورے کی پلاننگ کررہا ہے۔اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان نے کہا کہ ملائشیاکی مارکیٹیں ہمارے لئے اہم ہیں اور حکومت کو چاہیئے کہ ملائشیا کے ساتھ تجارت بڑھانے اور ملائشین مارکیٹوں تک رسائی کیلئے بھی راہیں ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمدکی پاکستان آمد سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گاجبکہ ملائیشیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات پاکستان کی مشرقی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کو محفوظ بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری میں دلچسپی خوش آئند ہے ۔وزیراعظم ملائشیا مہاتیرمحمد سے نجی شعبے سے ملاقات کرنے والی واحد شخصیت راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سہیل الطاف نے بتایا کہ مہاتیر محمد سے انکی ملاقات کارآمد ثابت ہوئی اور ہم نے انہیں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیرانتظام ملائشیا ء میں ہونے والی پاکستان بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔سہیل الطاف نے بتایا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل رہا کہ ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمدسے میری ملاقات ہوئی،انہوں نے مجھ سے پاکستاان اور ملائشیا بزنس کمیونٹی کے مابین روابط کے بارے میں پوچھا،میں انہیں 8اور9جولائی2019کوملائشیاء کے شہر کولالمپور میں ہونے والی بزنس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی اور انہوں نے اس کانفرنس کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہونگے ،اس کانفرنس کا میزبان راولپنڈی چیمبر آف کامرس ہوگا جبکہ راولپنڈی،اسلام آباد سمیت ملک بھر سے 400سے 500 بزنس مین اس میں شرکت کریں گے۔سہیل الطاف نے بتایا کہ ملائشین وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے حلال میٹ کی تجارت بڑھے گی اور اس سلسلے میںفوجی میٹ کے ساتھ معاہدہ بھی ہوا ہے جبکہ وینڈرز انڈسٹری میں دوطرفہ تعاون بڑھنے اور جوائنٹ وینچرز سے پاکستان کے وینڈرز کو بھی فائدہ ہوگا،دیگر شعبوں میں تجارتی مواقع میسر آنے سے دوطرفہ تجارت کا توازن بیلنس ہوسکے گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان ..
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
رواں برس موسم گرما میں ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین