کراچی،نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے دنیا کیلئے مذہبی رواداری کی عظیم مثال قائم کی،انتخاب عالم سوری

پیر 25 مارچ 2019 23:03

کراچی،نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے دنیا کیلئے مذہبی رواداری کی عظیم مثال قائم کی،انتخاب عالم سوری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے دنیا کیلئے مذہبی رواداری کی عظیم مثال قائم کی۔مساجد واقعہ کے بعد جسینڈ آرڈرن نے جو طرز عمل اختیار کیا وہ پوری دنیا کے حکمرانوں کیلئے مثال ہے ۔حکومت پاکستان اورمسلم ملکوں کے حکمران نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کو اپنے ملکوں میں آنے کی دعوت دیںاوران کا شاندار استقبال کریں ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہی ۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ دنیا بھرمیں جہاں اقلیت کے افراد موجود ہیں،وہاں ان کے اس ملک کے قانون کے مطابق حقو ق ہوتے ہیں اور یہ ان ممالک کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اقلیتوں کو ان کے حقوق دیں ۔انہوں نے کہا کہ مساجد پر حملے نے نیوزی لینڈ میں بسنے والوں کے دلوں میں ہمدردری کے جذبات پیدا ہوئے ہیں اورنیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے مسلمانوں کے ساتھ ہمدرد ی ،محبت اور ایثار کا جذبہ روارکھا ،سرکاری سطح پر آذان نشر کرانا،اسلحہ پرپابندی کا قانون اسمبلی میں لانا ،سزائے موت کے قانون کے خاتمے کو نیوزی لینڈ کی غلطی قراردینا،باحجاب ہو کر مسلم تقریبات میں شرکت کرنا اورمسلمانوں کے مذہبی جذبا ت کاخیال رکھنا وہ طرز عمل ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،دنیا کے حکمرانوں کو اپنے ملکوں میں مذہبی تعصب کو ختم کرکے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کی پیروی کریں ،تاکہ دنیا پرامن بن جائے،انہوں نے کہا کہ واقعہ سے ان کے دل میں مسلمانوں سے متعلق اچھے جذبات پروان چڑھے ہیں ۔

(جاری ہے)

انتخاب عالم سوری کے حکومت پاکستان اورمسلم ملکوں کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کو اپنے ملکوں میں آنے کی دعوت دیں اورمسلمانوں سے متعلق دنیا بھر میں پھیلے غلط تاثر کو ختم کریں ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں