بلاول بھٹو نے اپنے والد سے سیاسی طور پر قطع تعلقی اختیار کرلی؟ ٹرین مارچ کے بینرز سے آصف زرداری کی تصویریں غائب کر دی گئیں

شاید بلاول اپنے والد کی کرپشن پر شرمندہ ہیں، اسی لیے ٹرین مارچ کے بینرز پر آصف زرداری کی تصویریں آویزاں کرنے سے گریز کیا جائے، ہم شکر گزار ہوں گے اگر بلاول اب قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے حکومت کی مدد کریں تو: تحریک انصاف کا ردعمل

muhammad ali محمد علی منگل 26 مارچ 2019 18:57

بلاول بھٹو نے اپنے والد سے سیاسی طور پر قطع تعلقی اختیار کرلی؟ ٹرین مارچ کے بینرز سے آصف زرداری کی تصویریں غائب کر دی گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) بلاول بھٹو نے اپنے والد سے سیاسی طور پر قطع تعلقی اختیار کرلی؟ ٹرین مارچ کے بینرز سے آصف زرداری کی تصویریں غائب کر دی گئیں۔ تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید بلاول اپنے والد کی کرپشن پر شرمندہ ہیں، اسی لیے ٹرین مارچ کے بینرز پر آصف زرداری کی تصویریں آویزاں کرنے سے گریز کیا جائے، ہم شکر گزار ہوں گے اگر بلاول اب قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے حکومت کی مدد کریں تو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف ٹرین مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے کیا گیا ہے۔ ٹرین مارچ کے دوران بلاول کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ٹرین مارچ کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے کیے جانے والے ایک فیصلے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حیران کن طور پر ٹرین مارچ کیلئے تیار کروائے گئے بینرز میں سے کی ایک پر بھی بلاول بھٹو زرداری کے والد آصف زرداری کی تصویر موجود نہیں ہے۔ بلاول کیلئے تیار کروائے گئے بینرز پر یا تو مقامی رہنماوں یا ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو کی تصاویر ہیں۔ اس تمام معاملے پر عوام اور سیاسی تجزیہ نگاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بلاول بھٹو نے سیاسی معاملات میں اپنے والد سے قطر تعلقی اختیار کر لی ہے؟ اس حوالے سے حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ شاید بلاول اپنے والد کی کرپشن پر شرمندہ ہیں، اسی لیے ٹرین مارچ کے بینرز پر آصف زرداری کی تصویریں آویزاں کرنے سے گریز کیا جائے، ہم شکر گزار ہوں گے اگر بلاول اب قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے حکومت کی مدد کریں تو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں