گورنرسندھ کا میئرکراچی کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ لیا

منگل 26 مارچ 2019 19:46

گورنرسندھ کا میئرکراچی کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا دورہ کیا اور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایت جاری کیں ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر سندھ کو باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان دورہ کراچی میں اس کا افتتاح کریں گے،135 ایکڑ پر محیط باغ ابن قاسم کی حالت آج بہت بہتر ہے ،باغ کی اصل صورتحال پر بحالی پر لوکل گورنمنٹ اور میئر کراچی خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آرام دہ سہولیات کی فراہمی میں باغ اہم ثابت ہوگا جبکہ پر فضا ، صحت افزا ء اور آلودگی سے پاک معاشرے کی تشکیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں