ایس پی طاہر نوروانی نشوا کے والد کو دھمکیاں دینے کی وجہ سے عہدے سے برطرف

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ایس پی طاہر نورانی کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات دے دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) دارلصحت اسپتال میں غلط علاج کے سبب معذور ہوجانے والی بچی نشوا کے والد کو دھمکیاں دینا ایس ایس پی گلشن اقبال کو مہنگا پڑ گیا، طاہر نورانی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ایس پی طاہر نورانی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات دے دئیے ہیں۔

ایس پی نورانی نے نشوا کے والد کو اسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی سے روکنے کے لیے دھمکیاں تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ احکامات ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے دیے گئے ہیں۔ایس پی نورانی کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جب کہ ایڈشنل آئی جی نے آئی جی سندھ کلیم امام کے نام خط بھی لکھا ہے جس میں طاہر نوراانی کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خط میں بتایا گیا ہے کہ نشوا کے والد کو دھمکیاں دی گئی ہیں جو کہ انتہائی غلط عمل تھا اس لیے اس کے خلاف ایکشن لینا چاہئیے۔خیال رہے ایس پی گلشنِ اقبال طاہر نورانی نے متاثرہ بچی نشوہ کے والد کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقدمہ درج کرانے سے کچھ بھی نہیں ہوگا۔ا تھا،نشوہ نامی بچی جس کی عمر 9 ماہ ہے ، اس کے والد قیصر کا کہنا ہے کہ اسپتال نے تصدیق کی کہ بچی کو غلط انجکشن کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

نشوہ ایک ہفتے تک وینٹی لیٹرپراسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور گزشتہ رات جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائز ہوچکی تھی۔گزشتہ شام ایس پی گلشن طاہر نورانی دارالصحت اسپتال پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے بچی کا معائنہ بھی کیا تھا ، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچی ابھی کومے کی حالت میں ہے، اسپتال انتظامیہ کی غفلت نظر آ رہی ہے، کیس کو مانیٹر کر رہے ہیں، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

تاہم بعد میں ان کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس پی نورانی ، بچی کے والد کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مقدمہ درج کرنے سے ان کوکچھ نہیں ہوگا۔ایس پی گلشن نے کہا کہ میں آپ کوبتارہاہوں آخرمیں نقصان آپ کاہی ہوگا،ایس پی گلشن اقبال گفتگومیں بارباروالدنشواکوڈرانے کی کوشش کرتے رہے۔مقدمے کے بعدہم زیادہ سے زیادہ سوالات کریں گے اورکچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کوپھرکہتاہوں ان کاکچھ نہیں ہوگا آپ کاہی نقصان ہوگا،جوتکلیف ہوگی وہ آپ کوہی ہوگی اورکسی کونہیں ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں