راؤ انوار اور دیگر ملزموں کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی

جمعرات 18 اپریل 2019 16:47

راؤ انوار اور دیگر ملزموں کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزموں کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس کے باعث عدالت نے راو انوار اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی راؤ انوار اور دیگر کی ضمانتوں کے خلاف نقیب اللہ کے والد نے درخواست دائر کی تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں