رینجرز نے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 19 اپریل 2019 17:33

رینجرز نے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کھارادر، رسالہ، نیپئر اور میٹھادر کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان عامر احمد عرف عامر نقطہ، کاشف عرف پری، محمد طارق عرف طارق چیمبر اور محمد زبیر عرف ڈاکٹر کو گرفتار کیا جن کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گارڈن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دین محمد عرف دینو کو گرفتار کیا جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ رضویہ، پاپوش، ناظم آباد، چاکیوڑاہ اور گارڈن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان مون عرف پوپو، محمد عدنان، شان، محمد اکرم، شکیل، وسیم عرف بہشتی، محمد ولید، فراز عرف مانی، آصف عرف واچانی اور محمد سعد علی عرف علی کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

پاپوش کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں