مئیر کراچی وسیم اختر کا یونین کمیٹی 48 کے یو سی چیئرمین اعجاز احمدخان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) مئیر کراچی وسیم اختر نے یونین کمیٹی 48 کے یو سی چیئرمین اعجاز احمدخان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اعجاز احمد خان متحرک سیاسی کارکن اور سماجی خدمات کے باعث علاقے میں بہت مقبول تھے۔ انہوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے علاقے کے عوام کی بے پناہ خدمت کی۔

(جاری ہے)

ان کی سماجی اور سیاسی خدمات دیر تک یاد رکھی جائیں گی مئیر کراچی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اعجاز احمد خان کے انتقال پر نہ صرف ان کے خاندان کو صدمہ ہوا بلکہ علاقے کے عوام کا بھی بڑا نقصان ہوا ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اعجاز احمد خان کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

واضح رہے کہ مرحوم صحت کی خرابی کے باعث لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے جن کا آج بروز ہفتہ دوپہر انتقال ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں