بلدیہ وسطی میں شب ِ برأت کے بہترین انتظامات

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا ضلع وسطی میں قائم قبرستانوں پر لگائے گئے کیمپوںکا بہ نفسِ نفیس دورہ کیا۔ قبرستان آنے والے زائرین کو اپنے ہاتھوں سے پانی و شربت پیش کیا جبکہ قبروں پر ڈالنے کے لئے پھولوں کی پتیاں بھی پیش کیں۔ بلدیہ وسطی میں شبِ برأت کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے قبرستانوں میں اور راستوں پر صفائی اور روشنی کے انتظامات انتہائی خوش اسلوبی سے کئے گئے۔

عوام کو کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہیں ہونا پڑا۔ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں عوام کو شبِ برات کے دوران بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

فی الوقت بلدیہ وسطی کی حدود میں پندرہ چھوٹے بڑے قبرستان ہیں۔ جہاں شبِ برأت کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں مسلمان اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتح خوانی کے لئے جاتے ہیں۔

قبرستانوں میں خود رو جھاڑیاں اور درخت اُگ جاتے ہیں جو عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے نہ صرف قبرستانوں سے جھاڑیاں ختم کرائی بلکہ قبرستانوں میں راستوں میں صفائی کا ایسا انتظام کیا کہ عوام کو اپنے پیاروں کی قبروں تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشان نہیں ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں رات بھر روشنی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

دوسری جانب قبرستانوں کو جانے والے راستوں پر صفائی کے ساتھ رات کے وقت اسٹریٹ لائٹس کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیںجبکہ ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے کے لئے ریسکیو ڈپارٹمنٹ کا عملہ بھی متعین کیا گیا ہے ساتھ ہی گرمی کے سبب پانی اور شربت کی سبیلیں بھی عوام کی پیاس بجھانے کے لئے پانی اور شربت پیش کرتی رہیں جبکہ قبرستانوں کے اطراف کسی بھی قسم ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیںجہاں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور بلدیہ وسطی محکمہ صحت کا تربیت یافتہ پیرامیڈیکل اسٹاف رات بھر موجود رہے گا۔

اس موقع پر بلدیہ وسطی کی جانب سے قبروں پر ڈالنے کے لئے پھول بھی عوام کو مفت پیش کئے گئے۔ قبرستانوں میں پانی کا چھڑکائو بھی کیا گیا تاکہ گرمی کی شدت میں کچھ کمی محسوس کی جاسکے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین، بلدیاتی افسران اور کارکنان صبح سے رات تک عوام کی خدمات میں مصروف رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں