کراچی میں شب برأت کے موقع پر بھی کے الیکٹرک کی جانب سے معمول کی لوڈشیڈنگ کی گئی

اتوار 21 اپریل 2019 15:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) کراچی میں شب برأت کے موقع پر بھی کے الیکٹرک کی جانب سے معمول کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ نمازیوں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شب برأت پورے مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صلوٰة تسبیح، اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔ شب برأت کے اس عظیم موقع پر بھی کے الیکٹرک نے عبادت میں مصروف شہریوں کو تنگ کیے رکھا۔ مغرب کے بعد سے مختلف اوقات میں لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں معمول کی لوڈشیڈنگ کی گئی جس سے نمازیوں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں