کراچی کے قبرستانوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روشنی کے روایتی انتظامات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اتوار 21 اپریل 2019 15:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) کراچی کے قبرستانوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روشنی کے روایتی انتظامات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

قبرستان کے داخلی دروازوں اور قبرستان کے آدھے رقبے کے اندر اپنے عزیزوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیئے آنے والے شہریوں کے لئے تو روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا مگر قبرستان کے دور اور آخری حصے میں لائٹنگ کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

کراچی کی 6 ضلعوں کی انتظامیہ نے اپنی حدود میں آنے والے قبرستان میں کارکردگی دکھانے کے لئے تو داخلی دروازوں اور آدھے قبرستان کے اندر تو لائٹنگ کے انتظامات کئے مگر قبرستان کے آدھا آخری حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ شہریوں نے موبائل کی روشنیوں سے اپنے عزیزوں کی قبروں پر قرآن شریف کی تلاوت کی اور شہریوں کو قبرستان کے اندر اندھیرے میں گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں