IAPEX 2019نمائش میں توانائی کی بچت کی پالیسیوں اور نئے کنکشن کیلئے طریقہ کار میں آسانی پرروشنی ڈالی گئی

اتوار 21 اپریل 2019 15:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) کے الیکٹرک کی جانب سے IAPEX بلڈنگ مٹیریل نمائش اور کانفرنس 2019کے دوران توانائی کی بچت کے اقدامات اور نئے کنکشن کی پالیسیوں کے حوالے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ اس نمائش کا انعقاد ایکسپو سینٹر، کراچی میں 19سی21اپریل تک انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ پاکستان (IAP) کی جانب سے کیا گیا۔صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت کے الیکٹرک نے نئے پاور کنکشنز کے حصول کے ساتھ ساتھ لوڈ ایکسٹینشن اور لوڈ ریگولرائزیشن کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے لئے درکار دستاویزات میں کمی کردی ہے ۔

نئے کنکشن کے حصول کے لیے درخواست فارم کمپنی کی ویب سائٹ پربغیر کسی قیمت کے دستیاب ہے اور شہر بھر میں قائم کے الیکٹرک کے کسی بھی کسٹمر کیئر سینٹر میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا:’’کراچی میں صارفین کو نئے کنکشن کے حصول کے لیے درکار وقت بہت کمی آئی ہے۔ مزید برآں، صنعتی صارفین کو اب آسان اقساط کے ذریعے نئے کنکشن کیلئے تخمینہ کی رقم ادا کرنے کی سہولت بھی پیش کی جارہی ہے جبکہ پاور یوٹیلٹی مزید باکفایت اور مکمل ادا ئیگی کی اسکیم کے تحت تمام میٹریل کی خریداری اور تنصیب بھی خود کرتی ہے۔

‘‘نمائش کے دوران کے الیکٹرک کی انرجی کنزرویشن ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے صارفین کو انرجی آڈٹ کے ذریعے اپنے گھروں اور کاروباری اداروں میں بجلی کی بچت کویقینی بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی ۔پاور یوٹیلٹی انڈسٹریل ایسو سی ایشنز کو آپریشنل استفسارات اور نئے پاورکنکشنز کے حصول کے حوالے سے مکمل سہولت فراہم کرتی ہے۔

صارفین کی جانب سے پروسیس آٹومیشن جیسے اقدامات اور نئے کنکشن کے لیے درکار دستاویزات میں کمی کو بھی سراہا گیا۔صارفین کو کمپنی کے شفافیت میں اضافے کے ویژن کے تحت کے الیکٹرک کی ویب سائٹ کے ذریعہ اپنی درخواست پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کا آپشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔IAPEX نمائش ،انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان (IAP) کی جانب سے منعقد کی گئی ہے جس میں بلڈنگ اور گھروں سے متعلقہ پروڈکٹس اور ان کا حل پیش کیا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں