میاں اظہرسعیدی ایڈووکیٹ کا کراچی میں المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کا دورہ کیا

اتوار 21 اپریل 2019 16:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی رہنما میاں اظہرسعیدی ایڈووکیٹ بہاولپور بار ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہونے کے بعدکراچی آکر المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معین خان اور عبدالغفار سعیدی نے معائنہ کرایا اور المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چند سالوں پہلے میں نے المصطفیٰ کا دورہ کیا تھا۔ اب دوبارہ دورے پر آیا ہوں تویہ دیکھ خوشی ہورہی ہے کہ خدمت کا دائرہ معیاری اوروسیع ہوگیاہے، اس سلسلے میں المصطفیٰ کے ٹرسٹیزاور معاونین مبارک بادکے مستحق ہیں۔ انہوں نے حاجی حنیف طیب کو بہاولپورکے دورے اور بار ایسویسی ایشن میں خطاب کرنے کی دعوت دی۔ حاجی حنیف طیب نے میاںاظہر ایڈو وکیٹ کو صدرمنتخب ہونے پرمبارک بادپیش کی۔ انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ کا جوکام بہاولپور میں ہورہاہے اس کووسیع کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں جلد ہی المصطفیٰ کابہاولپور سے ایک وفد دورہ کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں