کھوکھرآپار یوتھ کمیٹی کی جانب سے سعود آباد قبرستان کے باہر استقبالیہ کیمپ کا انعقاد

اتوار 21 اپریل 2019 16:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) یوتھ کمیٹی کھو کھرآپار کے زیراہتمام شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں اپنے پیاروں کے قبروں پر آنے والے زائرین کی رہنمائی اور سہولت کے لئے سعود آباد ملیر کے قبرستان کے باہر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں قبرستان آنے والے زائرین کو پانی، پھول کی پتیاں اور رہنمائی کے علاوہ تبرک بھی تقسیم کئے گئے یوتھ کمیٹی کے رضا کاروں نے زائرین کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضح کے علاوہ قبروں کی تعمیر و مرمت کے کاموں میں بھی مدد فراہم کی جس پر علاقہ عوام نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق استقبالیہ کیمپ پر یوتھ کمیٹی کھو کھرآپار کے صدر سید فیضان حسین، جنرل سیکریٹری ارشاد خان، نائب صدر سعود خان، سیکریٹری اطلاعات سید زین العابدین اور ممبران ماجد حسن، سیف، عمیر اور محمد آصف کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اور رات گئے تک زائرین کو سہولت اور رہنمائی فراہم کرتے رہے۔ یوتھ کمیٹی کے صدر سید فیضان حسین نے بتایا کہ عوامی خدمت اور نوجوانوں میں خدمت کے جذبے کو اُجاگر کرنا ہمارا عزم ہے اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر ہمارے نوجوان معاشرے کی بھلائی اور نوجوانو ں میں مثبت سرگرمیوںکو فروغ دینے کے لئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں