مسیحی برادری کا ملک و قوم کی ترقی میں ہمیشہ شاندار کردار رہا ہے

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب

اتوار 21 اپریل 2019 18:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب کا ایسٹر تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان خصوصا سندھ بھر میں آباد مسیحی برادری مذہبی آزادی کے ساتھ ایسٹر کا تہوار مناتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا ملک و قوم کی ترقی میں ہمیشہ شاندار کردار رہا ہے،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اقلیتی برادری کے حقوق اور تحفظ کے لئے سوچ کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا بنایا ہوا آئین حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، ہم مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں گرجا گھروں میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، انہوں نے بم دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں