دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کا مقابلہ اقوام عالم کو مل کر کرنا ہوگا، سید مصطفی کمال

اتوار 21 اپریل 2019 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کی سری لنکا میں دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کا مقابلہ اقوام عالم کو مل کر کرنا ہوگا،دہشتگرد حملوں کے بعد سری لنکا سے آنے والی اطلاعات المناک ہیں انہوں نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر دہشتگردوں کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر اظہارِ تشویش اور پوری پاکستانی قوم ان خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے جن کے لیئے مقدس دن کو یوم سوگ میں تبدیل کر دیا گیا اور دکھ کی اس گھڑی میں اپنے سری لنکا کی عوام کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں