کراچی کے علاقہ کورنگی میں ایک اور بچی غلط انجکشن کی بھینٹ چڑھ گئی

کورنگی بلال کالونی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی دم توڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اپریل 2019 10:50

کراچی کے علاقہ کورنگی میں ایک اور بچی غلط انجکشن کی بھینٹ چڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2019ء) : کراچی کے علاقہ کورنگی میں چار سالہ بچی غلط انجکشن لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ے علاقہ کورنگی بلال کالونی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی دم توڑ گئی۔ پولیس حکام نے واقعہ میں ملوث نجی کلینک کے ڈاکٹرکوحراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بچی کوکلینک لایا گیا تھا، جس پر ڈاکٹرنے بچی کو سیپوٹیکس کا انجکشن لگایا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹرعمران 2 سال سے کلینک میں مریضوں کا علاج کررہا ہے۔ بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کی موت ڈاکٹر کے لگائے گئے انجکشن کی وجہ سے ہوئی، رات گئے بچی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔ یاد رہے کہ چار روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ لڑکی انتقال کرگئی تھی، لواحقین کا کہنا تھا کہ لڑکی کو انجکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ انتقال کرگئی تھی جبکہ آج صبح کراچی میں غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی بچی نشوا انتقال بھی کر گئی۔

(جاری ہے)

نشوا کئی روز تک دارلصحت اسپتال میں زیرعلاج رہی جس کے بعد نشوا کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا اور دماغ میں آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث بچی کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوگئے تھے۔ گذشتہ ہفتے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق نشوا کی حالت میں بہتری آ رہی تھی۔کراچی میں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے بتایا تھا کہ نشوا کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، آکسیجن ہٹادی گئی ہے اور نالی کے ذریعے فیڈ کروائی گئی ۔ 16 اپریل منگل کی صبح بھی بچی کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے تھے لیکن آج صبح نشوا جان کی بازی ہار گئی اور خالق حقیقی سے جا ملی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں