نشوا کے والد کا بیٹی کے انتقال کے بعد اہم بیان

اپنی بچی کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کروں گا۔ قیصر علی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 12:43

نشوا کے والد کا بیٹی کے انتقال کے بعد اہم بیان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2019ء) کراچی میں غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی بچی نشوا انتقال کر گئی۔غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونے والی کمسن نشویٰ کے والد قیصر علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بچی کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مرحوم نشوا کی میت اسپتال سے گھر لانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قیصر علی کا کہنا تھا کہ اپنی بچی کے قاتلوں کو معاف نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگ آتے رہیں گے لیکن غفلت پر کاروائی ہونی چاہئیے۔اسپتالوں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔خیال رہے نشوا کئی روز تک دارلصحت اسپتال میں زیرعلاج رہی جس کے بعد نشوا کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا اور دماغ میں آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث بچی کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

غفلت برتنے کے الزام میں دارالصحت اسپتال انتظامیہ کے خلاف شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط میں بتایا تھا کہ واقعہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے سبب پیش آیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق نشوا کی حالت میں بہتری آ رہی تھی۔

کراچی میں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے بتایا تھا کہ نشوا کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، آکسیجن ہٹادی گئی ہے اور نالی کے ذریعے فیڈ کروائی گئی ۔ 16 اپریل منگل کی صبح بھی بچی کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے جس کی حالت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔ نشوا کے والد نے عوام سے بچی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے دورکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں