آج کل ملک میں صدارتی نظام کی باتیں چل رہی ہیں پہلے بھی یہ بحث ہوتی رہی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، وزیراعلیٰ سندھ
آئین میں سینئر وزیر کے عہدے کی گنجائش موجود ہے، سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال آپکو حکومت کرتے ہوئے گیارہ سال ہوچکے ہیں اب بھی کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے کیا وجہ ہے مقدمات بڑھ رہے ہیں، نصرت سحر عباسی آپ لوگوں نے خود رولز بنائے ہیں اور آپ سوال کی جگہ تقریر کریں گے تو جواب کے لیئے دوسرے ارکان رہ جائیں گے، خرم شیر زمان
پیر 22 اپریل 2019 23:51
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے جاوید حنیف نے کہا کہ پراسیکیوٹرز کی زیادہ تربھرتیاں دیہی سندھ سے ہوئی ہیں۔
ایوان کو بتایا گیا کہ سندھ کی27اضلاع کی عدالتوں میں 42 ہزار کرمنل۔کیسز زیرالتواہیں ۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ پہلاصوبہ ہے جس نے ثالثی کانظام متعارف کرایاہے اس کا مقصد یہ ہے کہ مقدمات کا جلد تصفیہ ممکن ہوسکے۔ کارروائی کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کے درمیان نوک جھونک بھی ہوتی رہی۔اسپیکر نے خرم شیر زمان سے کہا کہ آپ لوگوں نے خود رولز بنائے ہیں اور آپ سوال کی جگہ تقریر کریں گے تو جواب کے لیئے دوسرے ارکان رہ جائیں گے۔وزیر اعلی سندھ نے بھی کہا کہ فاضل دوست نے جو سوال کیا ہے وہ وہ تین دفعہ دے چکا ہوں۔،اگریہ تقریر کریں گے تو پھر اس کا جواب جلسے میں دوں گا ۔ جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آپکو حکومت کرتے ہوئے گیارہ سال ہوچکے ہیں اب بھی کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے کیا وجہ ہے مقدمات بڑھ رہے ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے اس وقت 542 ڈی پی پیز بھرتی کیئے جن میں 76 پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایاز سومروجب وزیر قانون تھے اس وقت بھی ہم نے بھرتی کی تھی۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ محراب پور، نوشھرو فیروز میں 998 .32 ملین کی عدالتی عمارت 2019 میں مکمل ہونی ہے وہ کب مکمل ہوگی۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ مجھے معلومات نہیں تاہم اتنا معلوم ہے 2020 جون میں مکمل ہوگی ۔ جس پر نصرت سحر عباسی نے کہا کہ عوام کا پیسہ ہے رونا وفاق کا رویا جارہا ہے ہم سندھ کا رونا روتے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے کہا کہ آپ بتائیں کہ اکانٹنٹ جنرل نے جو کہا ہے کہ 292 ارب جس کا ریکارڈ نہیں ہے ۔ جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ میں جواب دوں گا تو بولا جائے گا سریا کتنا تھا سیمنٹ کتنا تھا ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ