وفاقی حکومت اس وقت صوبائی حکومتوں سے نیشنل فنانس کمیشن پر مذاکرات کر رہی ہے جو ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے ، مصطفی کمال

اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا

منگل 23 اپریل 2019 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ لائنز ایریا ٹاؤن یوسی 9 میں عوامی رابطہ مہم کے تحت عوامی اجتماع منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت اس وقت صوبائی حکومتوں سے نیشنل فنانس کمیشن پر مذاکرات کر رہی ہے جو ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے اور عوامی مسائل حل کرکے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

لوگوں کو این ایف سی ایوارڈ کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل ہو سکیں اس کیلئے نیشنل فنانس کمیشن کو پروونشنل فنانس کمیشن سے لازمی مشروط کرنا ہوگا۔ ملک کو معاشی محاذ پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں موجودہ حکومت مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے پیش کردہ 16 نکات پر عملدرآمد کر کے ملک کو بحرانوں سے نکال کر صحیح سمت میں گامزن کیا جا سکتا ہے۔ پرونشل فنانس کمیشن کے ذریعے بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ن

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں