آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، نیشنل شاہین اور شفیع الیون کی سیمی فائنل تک رسائی

پیر 22 اپریل 2019 23:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹس فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے شرافی گوٹھ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری ’’9واں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں 2 کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں نیشنل شاہین کلب نے مد مقابل جلال مراد کلب کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی وقت مقررہ تک مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

(جاری ہے)

نیشنل شاہین کی جانب سے بابر اور جلال مراد کی جانب سے شہزاد نے گول اسکور کئے ۔دوسرے کوارٹر فائنل میں شفیع الیون کلب ملیر نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم اعظم اسپورٹس فٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 سے مات دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض جاوید بنگش، نصیر عمر، طلحہ سلیم،محمد ابراہیم اور سعید عالم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوآرڈینٹر شیر افضل تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں