ڈپٹی کمشنر کورنگی کا انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

منگل 23 اپریل 2019 00:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنرکورنگی شادیہ جعفر نے کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری بوائزکالج کورنگی نمبر6 میں طلباء نے سخت گرمی میں پرچہ دینے اور پانی دستیاب نہ ہونے کی شکایت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی نے طلباء کو نظم وضبط کی پابندی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنمنٹ کالج فار ویمن کورنگی کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کہا کہ نقل ہمارے معاشرے کیلئے ناسورہے، ایسے طلباء اپنے آپ کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ شادیہ جعفرکراچی نے کہا کہ اب تک کسی بھی ڈسٹرکٹ میں کسی بھی ڈپٹی کمشنر نے انٹر میڈیٹ کے امتحانی مرکز کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے بوائز اور گرلز دونوں امتحانی مراکز کا دورہ کیا، دونوں کالجز میں پرچہ بغیر کسی تعطل کے جاری تھا۔ طلبا طالبات روانی سے اپنا پرچہ حل کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں