ْآئی جی سندھ کی ہدایت پر جھوٹی/غلط ایف آئی آرز کا اندراج کرانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن

منگل 23 اپریل 2019 00:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پرجھوٹی/غلط ایف آئی آرز کا اندراج کرانیوالوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا گیا۔ پیر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سکھر رینج اور ڈسٹرکٹ گھوٹکی پہلی پوزیشن پر رہے جبکہ ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد اور ایسٹ کراچی نے باالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آئی جی سندھ نے خصوصی مہم کے تحت پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے ڈی آئی جی سکھر اقبال دارا اور ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجارکے لئے ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ اے آئی جی آپریشنز سندھ نے رپورٹ میں بتایا کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر جھوٹی/غلط ایف آئی آرز کی بابت متعلقہ عدالتوں کو ارسال کردہ استغاثہ کی تعداد725 رہی۔

(جاری ہے)

بعد اذاں متعلقہ عدالتوں کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے 20 ایف آئی آرز کا اندراج کرکی25 ملزمان کوگرفتار کیا جن میں سے 20 ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ عدالتوں کو سکھر کی جانب سی276، شہید بینظیرآباد نی253 جبکہ ایسٹ کراچی نی119 استغاثہ ارسال کئے گئے جبکہ مذکورہ مجموعی استغاثہ میں سی77 سندھ کے دیگر اضلاع کی جانب سے متعلقہ عدالتوں کو ارسال کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں