رینجرز نے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

منگل اپریل 00:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عوامی کالونی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان محمد شان عرف جگی، عظیم جاوید عرف ماٹا، محمد ارسلان عرف پیلو، محمد انس، محمد بختیار، عمر غوث، دل نواب اور عبد الکریم عرف کاکا کو گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments