گورنر سندھ کا نشوہ کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 23 اپریل 2019 00:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نشوہ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم و غصے کی اس گھڑی میں بچی کے والدین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسپتال کا عملہ نشوہ کی موت کا ذمہ دار ہے، اسپتالوں کا چیک اینڈ بیلنس سخت کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو اپنے قوانین سخت کرنے چاہئے، اسپتال میں غفلت ایک جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں