جامعہ کراچی نے ڈرامہ کمپٹیشن بعنوان: میرا ملک میری ذمہ داری میں دوسری پوزیشن حاصل کی

منگل 23 اپریل 2019 00:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کی تھیٹر اینڈ ڈرامہ سوسائٹی نے پاک امریکن کلچرل سینٹر(پی اے سی سی ) میں یونائیٹڈ نیشنز یوتھ والنٹیئر فار سوک ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے ڈرامہ کمپٹیشن بعنوان: میراملک میری ذمہ داری میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

مقابلے میں جامعہ کراچی کی اسٹونٹس ایڈوائزر آفس کی تھیٹر اینڈ ڈرامہ سوسائٹی نے حصہ لیا اور میرا ملک میری ذمہ داری کے عنوان سے اپنا ڈرامہ پیش کیا۔ ڈرامے میں پاکستان کے حوالے سے مختلف شعبہ جات میں نوجوانوں کو اپنے ملک کی مختلف ذمہ داریاں خود سنبھالنے کی ترغیب اور مختلف برائیوں سے پاک کرنے کے لئے پیغامات کو اجاگرکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں