جامعہ کراچی: شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام تخلیقی اسائمنٹس کی نمائش کا انعقاد (آج) ہوگا

منگل اپریل 00:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم کے طلبہ کے زیر اہتمام ایک تخلیقی اسائمنٹس بعنوان: ایکسپلورنگ ڈائمنشنز کی نمائش (آج)بروز منگل23 اپریل 2019 ء کو صبح9:00 تا دوپہر2:00 بجے آرٹس لابی جامعہ کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں وال میگزین، آرٹ ورک، پروجیکٹس اور اسی طرح کے طلبہ کے بنائے گئے مختلف اسائمنٹس کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ تخلیقی اسائمنٹس بالخصوص سوشل سائنسز کے مضامین میں نہ صرف استعمال ہوسکتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کی بھی نشونما ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments