وفاقی حکومت تاجر برادری کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، صدر عارف علوی

کراچی کے تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں تاجروں کے وفد نے صدر مملکت کو مسائل اور تجاویز پیش کیں

منگل 23 اپریل 2019 18:36

وفاقی حکومت تاجر برادری کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، صدر عارف علوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تاجر برادری کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کراچی کے تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ وہ گورنر ہاؤس میں سندھ تاجر اتحاد کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفد نے ایف بی آر کے نوٹس کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ۔

وفد نے بیروزگاری کے پیشِ نظر کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں نظر ِ ثانی کی درخواست بھی کی۔ وفد میں شامل تاجرانِ سندھ کے صدر جاوید قریشی ، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ، آل پاکستان جیولرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد، عبدالرحمان، اسماعیل لاہوریہ ، منصور احمد بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے تاجروں کے مسائل پیش کرتے ہوئے صدر مملکت کو بتایا کہ ایف بی آر ای میل کے ذریعے تاجروں کو نوٹس بھیج رہا ہے۔

جس سے تاجر برادری کے مسائل اور پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاجر وفد نے تجویز پیش کی کہ ایف بی آر نوٹس ان کے آفس و کاروباری مقام پر بھجوائے جائیں تو تاجروں کو ایف بی آر سے قانونی تعادن میں پریشانی لاحق نہیں ہو گی۔ تاجر برادری کے وفد نے دیگر مسائل سے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے وفد کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ وفاقی حکومت تاجروں کے لیے پیکج کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں