نشوہ کوآ ہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا

عامر خان اور خواجہ اظہارالحسن کی شرکت

منگل 23 اپریل 2019 18:38

نشوہ کوآ ہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ایم کیوایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہارالحسن نے گذشتہ دنوں مقامی اسپتال میں طبی عملے اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث مفلوج ہوجانیوالی بچی نشوہ جو بعد ازاں انتقال کرگئی اسکی نماز جنازہ وتدفین میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

عامر خان نے نشوہ کے والد سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نشوہ کی دلخراش وفات نے ہم سب کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ہم سب دکھ کی اس گھڑی میں آ پ کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالی کے حضور دعا گوہیں کہ آپ کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنیکی توفیق عطا فرمائے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں